ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا، جموں کے ساتھ ہوا ہے امتیاز، ہم کریں گے ختم

بی جے پی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا، جموں کے ساتھ ہوا ہے امتیاز، ہم کریں گے ختم

Mon, 08 Jul 2019 23:49:58    S.O. News Service

نئی دہلی، 8 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے جموں و کشمیر میں سال کے آخر تک انتخابات کرانے کا مطالبہ کریں گے۔جموں نے 1947 سے امتیازی سلوک کا سامنا کیا۔جموں و کشمیر میں حکومت بنانے کے بعد ہم تفریق کو ختم کریں گے۔حریت کے ساتھ بات چیت کے معاملے پر بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کہا کہ کب اور کس طرح بات ہو اس پر حریت فیصلہ نہیں کر سکتی۔مذاکرات کے بارے میں فیصلہ لینا مرکزی وزارت داخلہ کاحق ہے۔رام مادھو نے کہا کہ ہم ان سے بات نہیں کرتے جو آئین کو نہ مانتے ہوں۔امرناتھ یاترا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی کو یاترا میں مدد کرنی چاہئے۔زائرین کی حفاظت میں ہم لوگ کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ جموں و کشمیر کی علاقائی پارٹیاں ریاست کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔مادھو نے کہاکہ یہ دونوں پارٹیاں (پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس) ریاست کی ترقی میں حائل ہیں۔کشمیر کے لئے ہماری پالیسی اٹل جی کے انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے اصول پر مبنی ہے۔


Share: